Home کھیل ایشیا کپ، افغانستان بنگلہ دیش سے بھی شکست کھا گیا ،334 رنز کے تعاقب میں 245 پر ڈھیر

ایشیا کپ، افغانستان بنگلہ دیش سے بھی شکست کھا گیا ،334 رنز کے تعاقب میں 245 پر ڈھیر

Share
Share

لاہور: ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دیدی،334 رنز کے تعاقب میں 245 رنزپر افغانستان کی ہمت جواب دے گئی ۔

لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 112 اور نجم الحسین شانتو نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 45 ویں اوورز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ابراہیم زادران کے 75 اور کپتان ہشمت اللہ 51 رنز بھی کسی کام نہ آئے۔

ادھر ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بنگلہ دیش ٹیم شکیب الحسن نے کہا کہ افغانستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہے۔

کپتان افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان کے ساتھ سیریز سے ایشیا کپ کی تیاری میں مدد ملی، افغانستان کے بہت سے شائقین ہمیں سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...