Home نیوز پاکستان گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے، چیف سیکرٹری جی بی

گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے، چیف سیکرٹری جی بی

Share
Share

گلگت: گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے واضح کیا ہے کہ گلگت بلستان میں امن و امان کی صورتحال دوسرے صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔فوج کی تعیناتی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

محی الدین وانی نے کہا سیاحت کا سیزن ہے، اس وقت گلگت بلتستان میں ہزاروں سیاح موجود ہیں، سوشل میڈیا پرمنفی پراپیگنڈا کرنے کی کوشش کی گئی، سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر دو افراد کو جیل بھیجا گیا، چہلم حضرت امام حسینؓ کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی اقدام کئے جارہے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے مزید کہا پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تمام کارباری مراکز، مارکیٹیں، سکول، سرکاری دفاتر کھلے ہیں، حکومت کی کوشش ہے گڈ گورننس کو مزید بہتر کرے، چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کی خدمات لی جارہی ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...