Home سیاست بشریٰ بی بی نے ممکنہ گرفتاری خدشہ کے پیش نظر درخواست ضمانت دائر کردی

بشریٰ بی بی نے ممکنہ گرفتاری خدشہ کے پیش نظر درخواست ضمانت دائر کردی

Share
Share

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنی ممکنہ گرفتاری پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔درخواست میں استدعا کی ہے کہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکا جائے۔

عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں وفاق، نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ ہوں، میرے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں، شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست ضمانت میں استدعا کی کہ جون 2022 سے پہلے میرے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی، جون 2022 سے لیکر ابتک درج خفیہ مقدمات، انکوائری، انویسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکا جائے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...