Home سیاست صدر مملکت سے نگران وزیر قانون کی ملاقات، الیکشن کے معاملے پر بات چیت

صدر مملکت سے نگران وزیر قانون کی ملاقات، الیکشن کے معاملے پر بات چیت

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ملاقات کی۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو سراہا کہ نگران حکومت انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔

دوران ملاقات صدر عارف علوی نے نگران وزیر قانون سے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...