Home کھیل ٹی 20 سیریز،پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا

ٹی 20 سیریز،پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا

Share
Share

کراچی:پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 6 سکور سے شکست دیکر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی۔

کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، کپتان ندا ڈار نے 36، سدرہ امین اور بسمہ معروف 39، 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...