Home سیاست پرویز الہٰی کی تھری ایم پی اے کے تحت گرفتاری کالعدم قرار، فوری رہائی کا حکم

پرویز الہٰی کی تھری ایم پی اے کے تحت گرفتاری کالعدم قرار، فوری رہائی کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پررویز الہٰی کی تھری ایم پی اے کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔

پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یکم ستمبر کو پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے صدر پی ٹی ا?ئی کو کسی بھی اور کیس میں گرفتار کرنے سے روکا، اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا۔

وکیل پرویز الہٰ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کو لاہور پولیس سے چھین کر اسلام آباد لایا گیا، سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا، لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بعد ازاں اسلام ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...