Home کھیل حارث رؤف کا ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز

حارث رؤف کا ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز

Share
Share

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ایشیاکپ میں بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کیلئے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے۔

انہوں نے یہ کارنامہ 27 ویں اننگز میں بنگلادیش کیخلاف میچ میں انجام دیا، فاسٹ بولر نے میچ میں بنگلا دیش کی 4 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے شبمن گل، شریاس ایر اور ایشان کشن کی 3 اہم وکٹیں لے کر بھارت کو 266 تک محدود رکھا تھا۔

اس فہرست میں پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی سرفہرست ہیں جنہوں نے بالترتیب 24 اور 25 ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...