Home سیاست پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری،توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری،توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویزالہٰی کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی فریقین کو طلب کرکے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

فریقین کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت آرڈیننس کے تحت سزا دی جائے، فریقین کے خلاف محکمانہ کارروائی کے بھی احکامات جاری کئے جائیں۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...