Home نیوز پاکستان دہشتگردوں کا کالاش میں 2 چوکیوں پر حملہ، 4 جوان شہید، 12 دہشت گرد جہنم واصل

دہشتگردوں کا کالاش میں 2 چوکیوں پر حملہ، 4 جوان شہید، 12 دہشت گرد جہنم واصل

Share
Share

راولپنڈی:دہشت گردوں نے کالاش میں دو چوکیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے بڑے گروپ نے ضلع چترال کے علاقہ کالاش میں 2 چوکیوں پر حملہ کیا، بہادر جوانوں نے حملہ کا بہت موثر جواب دیا، جس کے باعث دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، بہت زیادہ تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان وطن پر قربان ہوگئے، علاقہ میں دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کا آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افعانستان کے کنڑ اور نورستان صوبوں کے علاقوں گاوردیش، پیتگل، برغ میتل اور بٹش میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، افعانستان کی عبوری حکومت کو دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے آگا ہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اُمید ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، افغان حکومت دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو اور مضبوط بناتی ہیں۔

Share
Related Articles

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...