Home Uncategorized شادی کے دن لڑکا غائب،دلہے کے والد نے دلہن سے شادی کرلی

شادی کے دن لڑکا غائب،دلہے کے والد نے دلہن سے شادی کرلی

Share
Share

جکارتہ: انڈونیشیا میں دلہا شادی کے دن فرارہوگیا، جس پر دلہا کے والد نے دلہن سے شادی رچا لی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے گاؤں جیکوٹامو میں نوجوان خاتون کا لڑکے سے بہت پرانا تعلق تھا،29 اگست کو ان کی شادی ہونا تھی لیکن عین شادی کے وقت لڑکا فرار ہوگیا۔

لڑکی کے بھائی کے مطابق دلہے کے گھر والوں کی جانب سے ہمیں اطلاع دی گئی کہ ہمارا بیٹا لاپتہ ہے، تاہم کچھ دیر انتظار کے بعد معلوم ہوا کہ لڑکا شادی سے انکار کر کے بھاگ گیا ہے۔

یہ خبر سن کر دونوں خاندان پریشان ہوگئے، لڑکی والوں کا مطالبہ تھا کہ شادی پر لاکھوں روپے کا خرچہ کیا گیا ہے، عین وقت پر شادی سے انکار ان کیلئے کافی نقصان اور بے عزتی کا باعث بنے گا۔

تاہم ایسے میں لڑکے کے والد نے اپنی ہونے والی بہو سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ لڑکی والوں کی عزت اور انہیں مالی نقصان سے بچایا جاسکے۔

شادی کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

کچھ صارفین نے لڑکی کے گھر والوں کی عزت بچانے پر لڑکے کے والد کی تعریف کی جس نے بیٹے کے انکار کے بعد لڑکی سے شادی کی۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے لڑکی کے گھر والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ مالی نقصان سے بچنے کیلئے انہوں نے بڑی عمر کے شخص سے نوجوان بیٹی کی شادی کروادی۔

خیال رہے کہ دلہن کے گھر والوں نے شادی کی تیاری پر ڈھائی کروڑ انڈونیشین روپے خرچ کئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...