Home سیاست شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ صاف،سپیشلسٹ نے طبی معائنے کے بعد رپورٹ کلیئر قرار دے دی

شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ صاف،سپیشلسٹ نے طبی معائنے کے بعد رپورٹ کلیئر قرار دے دی

Share
Share

لندن: کینسر سپیشلسٹ نے طبی معائنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کینسر ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر قرار دے دی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دو ہفتہ قبل لندن پہنچنے کے فوری بعد کینسر کے ٹیسٹ کروائے تھے، ٹیسٹ کی رپورٹس معروف کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں۔

کینسر ٹیسٹ کلیئر ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن ہسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی۔

شہباز شریف کے ریڈھ کی ہڈی کا سکین آئندہ ہفتہ ہارلے سٹریٹ کی کلینک میں ہوگا، شہباز شریف کینسر کے علاوہ اپنے دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد تقریباََ 10 روز بعد واپس وطن روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کو 2000ء میں نایاب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے انہیں ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کروانا پڑتا ہے۔

شہباز شریف 2003ء میں نیو یارک کے سلوئن کیٹرنگ ہسپتال میں کئی ماہ تک اس مرض کے سبب زیرعلاج رہے تھے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...