Home Uncategorized دنیا میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤکا خدشہ

دنیا میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤکا خدشہ

Share
Share

جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے دنیا میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے خطرے سے خبردار کردیا ۔

عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شمالی نصف کرہ میں موسم سرماکی شروعات سے قبل کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ہے ۔

ادارے کی جانب سے ویکسینیشن بڑھانے اور نظر رکھنے پر زور دیا گیا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے قطعی اعداد وشمار دستیاب نہیں ہیں کیونکہ اکثر ممالک کو وڈ 19-کے حوالے سے ڈیٹا مرتب کرنا ترک کردیا ہے ۔

کورونا کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا تھا اور 5 مئی 2023 کو عالمی ادارہ صحت نے اس کی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

کورونا سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک جبکہ کروڑوں افراد متاثر ہوئے اور تقریبا ڈھائی سال تک دنیا میں لاک ڈاؤن سمیت دیگر جزوی پابندیاں بھی رہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی وبا کو ساڑھے 3 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے مگر یہ وائرس اب بھی خود کو مسلسل بدل رہا ہے، حالیہ مہینوں میں کورونا کی ای جی 5 نامی قسم سامنے آئی ہے ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...