Home سیاست پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر مستعفی

پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر مستعفی

Share
Share

اسلام آباد: پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دے دیا، ان کا استعفیٰ وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہوگیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے۔

190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، رواں ماہ ریفرنس دائر ہونا تھا، پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کر سکتا۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بغیر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اور کیسز کی منظوری بھی تعطل میں چلی گئی، نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری لازم ہے۔
خیال رہے کہ فروری 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سید اصغر حیدر کو 3 سال کی توسیع دی تھی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...