Home Uncategorized اداکاری سے قبل کیاکرتی تھی، سنیتا مارشل نے بتادیا

اداکاری سے قبل کیاکرتی تھی، سنیتا مارشل نے بتادیا

Share
Share

کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے ادکاری سے قبل ایئر ہوسٹنگ سمیت متعدد شعبے آزمائے۔

اداکارہ سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیرئیر سے متعلق کھل کر بات کی۔

اس دوران اداکارہ کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ انہوں نے آج تک اس لیے فلم نہیں کی کیوں کہ جب انہیں فلموں میں کردار آفر ہو رہے تھے اس وقت صرف پنجابی فلمیں ہی بنتی تھیں، اس لیے انہوں نے آج تک کوئی فلم نہیں کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر آج انہیں فلم میں اچھا کردار آفر ہو تو وہ فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ کا اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ جلد ایک منفی اور منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔

سنیتا مارشل نے بتایا کہ انہیں بچپن میں ٹیچر بننے کا شوق تھا، پھر انہوں نے کاروبار کرنے کا بھی سوچا، جب ملازمت کرنے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے ایئر ہوسٹنگ کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی اور سلکیٹ بھی ہو گئی تھیں، بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ کو بطور کیریئر چنا اور اداکارہ بن گئیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...