Home Uncategorized کورونا کے شکار 6 ماہ کے بچے کی آنکھ کا رنگ دوران علاج تبدیل

کورونا کے شکار 6 ماہ کے بچے کی آنکھ کا رنگ دوران علاج تبدیل

Share
Share

بنکاک:تھائی لینڈ میں کورونا کے شکار 6 ماہ کے بچے کی آنکھ کا رنگ علاج کے دوران تبدیل ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائیڈ ایفکٹ کی وجہ سے بچے کی گہری بھوری رنگ کی آنکھیں گہری نیلی ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق مسلسل ایک دن تک بخار اور کھانسی رہنے کے بعد بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد عام استعمال والی دوا سے اس کا علاج شروع کیا گیا جو 3 دن تک جاری رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوا کے استعمال سے بچے میں کورونا کی علامات ختم ہوگئیں تاہم اس کی والدہ نے نوٹس کیا کہ علاج شروع ہونے کے 18 گھنٹے بعد بچے کی آنکھوں کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر نے دوا کا استعمال روک دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے دوا کا استعمال رکوانے کے 5 دن بعد بچے کی آنکھوں کا رنگ پھر سے پہلے کی طرح ہو گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...