Home Uncategorized پاکستان میں سوشل ایشوز، ٹیکنالوجی، صحت جیسے سیکٹرز میں بہتری لانا ضروری ہے، امریکی سفیر

پاکستان میں سوشل ایشوز، ٹیکنالوجی، صحت جیسے سیکٹرز میں بہتری لانا ضروری ہے، امریکی سفیر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان میں سوشل ایشوز، ٹیکنالوجی، صحت جیسے سیکٹرز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

یو ایس ایڈ اور سیلیکون ویلی کے اشتراک سے انویسٹ ان پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہم یو ایس ایڈ کے تعاون سے پاکستان میں ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ہمیں پاکستان میں سوشل ایشوز، ٹیکنالوجی اور صحت جیسے سیکٹرز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا پاکستان میں نومبر 2022ء سے مارچ 2023ء تک 115 ملین ڈالرز ٹیکنالوجی فوڈ، اور بیسک سٹرکچر پر انویسٹ کئے، امریکہ پاکستان میں سٹریٹیجک چیلنجز کو حل کرنے میں مکمل تعاون کر رہا ہے، ڈیسپورا پارٹنرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تمام ڈیسپورا کے انویسٹرز پاکستان میں انویسٹمنٹ کے ذریعے بیشتر مسائل کو حل کریں گے۔

وزیر برائے پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر نے کہا پاکستان میں تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی پر بہت کام ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور اکانومی پر کام کرنے پر یو ایس ایڈ کے شکر گزار ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...