Home Uncategorized نگران وزیر اعظم کا حاجیوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ

نگران وزیر اعظم کا حاجیوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے حاجیوں کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے، وزیرِ اعظم نے حج انتظامات کے جائزے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور کو حج 2023ء میں حجاج کی شکایات پر جامع رپورٹ پیش کرنے اور حجاج کی سہولیات اور شکایات کے اندراج کیلئے موبائل ایپلی کیشن اور ویب سائٹ بنانے کی ہدایت کر دی۔

انوار الحق کاکڑ نے نجی حج کمپنیوں کے حوالے سے شکایات پر رپورٹ پیش کرنے اور نظام کیلئے اصلاحاتی کمیٹی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنیوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ نجی کمپنیوں سے جانے والے حاجیوں کو کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں، وزیر اعظم نے کہا کہ حجاج کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...