Home سیاست صدر مملکت ملک میں معاشی، سیاسی، آئینی بحران چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

صدر مملکت ملک میں معاشی، سیاسی، آئینی بحران چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ16 ماہ کے معاشی سیاسی اور خارجی پالیسی کے استحکام کے خلاف سازش کی جارہی ہیں۔ صدر ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران چاہتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا ڈاکٹر عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دیں، اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ منتقل ہوجائیں، صدر صرف ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا چار سال معیشت تباہ اور ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کا کٹھ پتلی نیا آئینی بحران پیدا کرنے پر تلا ہے جس کا انہیں کوئی اختیار ہے نہ ہی سیاسی و اخلاقی جواز حاصل ہے، 16 ماہ کے معاشی سیاسی اور خارجی پالیسی کے استحکام کے خلاف سازش کی جارہی ہیں۔

ترجمان ن لیگ نے کہا ملک میں امن اور استحکام جیل میں بیٹھے ریاستی اور معاشی دہشت گرد سے برداشت نہیں ہو رہا، عوام کی ترقی، روزی، روٹی کے دشمن آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں، خود غرض سازشی موقع ملتے ہی ملک اور عوام پر ایک نیا وار کرتے ہیں، یہ ملک میں افراتفری، ٹکراؤ اور گند ڈالنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا آئینی منصب کی آڑ میں ایک اور 9 مئی کی تیاری دکھائی دے رہی ہے، ملک میں افراتفری اور فساد کی یہ سازش بھی ناکام ہو گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...