Home Uncategorized مودی سے خالصتان تحریک جیسے مسائل پر بات ہوئی ہے،کینیڈین وزیراعظم

مودی سے خالصتان تحریک جیسے مسائل پر بات ہوئی ہے،کینیڈین وزیراعظم

Share
Share

نئی دہلی: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ گروپ 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی سے غیر ملکی مداخلت اور خالصتان تحریک جیسے مسائل پر بات ہوئی ہے۔

نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتام پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی سے غیر ملکی مداخلت اور خالصتان تحریک جیسے ایشوز پر کئی برسوں سے کافی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا ہمیشہ آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کی آزادی کا دفاع کرے گا، کینیڈا کیلئے آزادی اظہار رائے، ضمیر کی آزادی اور پرامن احتجاج کا حق بہت اہم ہے۔

جسٹن ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا ہمیشہ تشدد اور نفرت کے خاتمے کے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، کچھ لوگوں کے اقدامات پوری کمیونٹی یا کینیڈا کی نمائندگی نہیں کرتے، ہم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...