Home نیوز پاکستان افواج پاکستان اور سروسز چیفس کا نشان حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو زبردست خراج عقیدت

افواج پاکستان اور سروسز چیفس کا نشان حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو زبردست خراج عقیدت

Share
Share

راولپنڈی:افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید، نشان حیدر کے 58ویں یوم شہادت کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر راجہ عزیز بھٹی شہید جنگِ ستمبر1965 کا وہ درخشاں ستارہ ہیں جو دورانِ جنگ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے اور دفاعِ وطن کی خاطر جان قربان کر دی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آپ کی شاندار قائدانہ صلاحیت اور بے مثال بہادری مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت یقینی بنانے میں ہمارے لیئے مشعل راہ ہے لہو سے سرزمین وطن کی آبیاری کرتے ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ازلی دشمن بھارت کی فوج پراپنی شجاعت و بہادری کی دھاک بٹھاتے اور اُس کے مزموم عزائم کو ناکام بنا کر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے یہ ثابت کر دیا کہ بہادر سپاہی مشکلات میں گھبرایا نہیں کرتااور ملک کے دفا ع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بلا شُبہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے.پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ انتشاری منصوبہ، لیک واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مبینہ انتشاری ایجنڈے سے...

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس خیبرپختونخوا کے ضلع...