Home Uncategorized امریکا پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منصفانہ اور آزاد الیکشن چاہتا ہے، امریکا

امریکا پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منصفانہ اور آزاد الیکشن چاہتا ہے، امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ ہونا ضروری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلئے حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی کسی ایک جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا، پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کیلئے مدد کرتے رہیں گے، امریکا پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منصفانہ اور آزاد الیکشن چاہتا ہے۔

اس سے قبل امریکا کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس وان ہالن کا بھی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی سیاست سے متعلق کچھ بھی انجینئر کرنے کی کوشش نہیں ہوئی۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہالن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کا فیصلہ کریں، یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی عوام کی مرضی سنی جائے اور ان کی عکاسی کی جائے، پاکستان میں انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا، دیگر جمہوریتیں اور پاکستانی عوام دلچسپی رکھتے ہیں کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں، بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ انتہائی مضبوط اور دو طرفہ تعلقات کی خواہاں ہے، پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات دنیا بھر میں استحکام اور سلامتی کیلئے اہم ہیں۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد امریکا کی مدد دیکھنے میں آئی، امریکا نے پاکستان کے معاملے میں آئی ایم ایف کو ہنگامی معاشی ریلیف کے ساتھ آگے آنے کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...