Home Uncategorized پاکستانی فلمساز مہروز امین کی ڈیبیو فیچر فلم کو عالمی اعزاز مل گیا

پاکستانی فلمساز مہروز امین کی ڈیبیو فیچر فلم کو عالمی اعزاز مل گیا

Share
Share

کراچی: پاکستانی فلمساز مہروز امین کی ڈیبیو فیچر فلم ’جگ : پیسز آف لائف‘ کو عالمی اعزاز مل گیا اور ان کی فلم کا پریمیئر آسٹریلین مسلم فلم فیسٹیول میں ہوگا۔

آسٹریلین مسلم فلم فیسٹیول میں پریمیئر نہ صرف مہروز امین کیلئے ایک کامیابی ہے بلکہ اس کے ذریعے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھی عالمی منظر نامے میں نئی شناخت ملی ہے۔

فلم کا مرکزی تھیم مادی خواہشات میں گھرے انسان کا خدا کے ساتھ دوبارہ تعلق جوڑنا ہے جس میں اسے خودشناسی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔
’جگ : پیسز آف لائف‘ میں دکھایا گیا ہے کہ جب انسان اپنے رب سے تعلق بنانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے کس قسم کی رکاوٹوں کو عبور کرنا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ تاریخی موقع ہے کہ کسی آزاد مسلم فیچر فلم کو آسٹریلیا کے نامور فیسٹیول میں پریمیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...