Home سیاست سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد:خصوصی عدالت نے اٹک جیل میں سماعت کرتے ہوئے سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی ا?ئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اٹک جیل میں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ا?فیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سماعت کی۔

انہوں نے چیئرمین تحر انصاف اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔

بعدازاں سماعت کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اٹک جیل سے روانہ ہو گئے۔

ادھر سائفر کیس کی سماعت سلسلے میں شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچایا گیا۔اس موقع پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے عدالتی عملے نے شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ سائفر کیس میں آپ کی کل کے لیے درخواستِ ضمانت مقرر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ کیا کل مجھے جوڈیشل کمپلیکس آنا ہوگا؟

عدالتی عملے نے جواب دیا کہ نہیں درخواستِ ضمانت پر آپ کو کل جوڈیشل کمپلیکس نہیں آنا پڑے گا، جج ابوالحسنات اٹک گئے ہوئے ہیں، آپ کو آج حاضری لگا کر واپس بھیج دیں گے، جو اگلی تاریخ چیئرمین تحریک انصاف کے کیس کی ہو گی، وہی آپ کی ہو گی۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...