Home سیاست پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

شوکاز نوٹس پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کر رہے ہیں۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ بغیر اطلاع دوسری جماعت کے سربراہ کے کیسز میں دفاع کر رہے ہیں اور کرپشن کیسز میں سزا پانے والے ملزم کے کیسز میں معاونت کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے وکلا کنونشن سے خطاب میں سائفر کے حوالے سے ریاست پر تنقید کی۔

شوکاز نوٹس میں لطیف کھوسہ سے 7 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے متنبہ کیا گیا ہے کہ جواب نہ دینے پر ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...