Home نیوز پاکستان سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج دن 12 بجکر 15 منٹ پر سنایا جائے گا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔

نیب ترامیم کیس میں چیف جسٹس پاکستان کے پوچھے گئے سوال کا جواب حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے 9 ستمبر کو جمع کروایا تھا۔ تحریری جواب پانچ صفحات پر مشتمل تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی معاون کے ذریعے سوال بھجوایا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کے خلاف کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز دی تھی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور سپریم کورٹ نے درخواست پر 53 سماعتیں کیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں آج آخری دن ہے۔ عدالت عظمیٰ کے تین رکن بینچ میں چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...