Home نیوز پاکستان گڈٹوسی یو آل مائی فرینڈز،چیف جسٹس کا آخری کیس کے دوران وکلاء سے مکالمہ

گڈٹوسی یو آل مائی فرینڈز،چیف جسٹس کا آخری کیس کے دوران وکلاء سے مکالمہ

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کورٹ روم میں آخری کیس کے دوران وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ”گڈٹو سی یو آل مائی فرینڈز“۔ اللہ کا شکرگزار ہوں کہ جس نے مجھ سے ملک اور انصاف کے لیے خدمت لی، اللہ کے لیے اپنا فریضہ ادا کیا۔

مقدمات میں پیش ہونے والے وکلا نے چیف جسٹس کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا شکریہ، میں بھی آپ کے لیے دعا گو ہوں۔

وکیل میاں بلال نے کہا کہ جب ہائیکورٹ میں بطور آپ کا پہلا کیس تھا تو بھی میں ہی آپ کے سامنے پیش ہوا اور آج سپریم کورٹ میں آپ کا آخری کیس ہے تب بھی پیش ہو رہا ہوں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیس تو غیر موثر ہوگیا ہے لیکن اگر دلائل دیں گے تو دل کو خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔

وکیل میاں بلال نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ تحمل سے ہمیں سنا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا فریضہ ہے کہ سب کو تحمل سے سنیں، بار کی طرف سے ہمیشہ تعاون اور سیکھنے کو ملا، کالا کوٹ پہن کر ہم خود کو بار کا حصہ سمجھتے ہیں۔ جسٹس ساحر علی کہا کرتے تھے کہ بار تو ہماری ماں ہے، انشاء اللہ بار روم میں ملیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا کے ساتھیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے مستعد رکھا، میڈیا کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، میڈیا فیصلوں پر تنقید ضرور کرے لیکن ججز پر نا کرے، تنقید کے جواب میں ججز اپنا دفاع نہیں کر سکتے اور جج پر تنقید سے پہلے یہ ضرور دیکھیں کہ تنقید سچ پر مبنی ہے یا قیاس آرائیوں پر، ججز پر تنقید جھوٹ کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں کہ جس نے مجھ سے ملک اور انصاف کے لیے خدمت لی، اللہ کے لیے اپنا فریضہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں آخری دن ہے۔ انہوں نے وکلاء اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ چیف جسٹس کے ساتھ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک موجود تھے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...