Home سیاست سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی سے دوران ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا، ایف آئی آر میں بھی وہ نامزد نہیں ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پرویز الہٰی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی سے دوران ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا، ایف آئی آر میں بھی وہ نامزد نہیں ہیں۔

اے ٹی سی عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ عدالت نے 8 ستمبر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔
تھری ایم پی او معطلی پر چوہدری پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...