Home سیاست سپریم کورٹ کے شارٹ سویٹ اور سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا،شیخ رشید

سپریم کورٹ کے شارٹ سویٹ اور سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’ٹرپل ایس‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس شارٹ سویٹ اور سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جاتے جاتے ٹرپل ایس (SSS) فیصلہ سنایا ہے، اس شارٹ سویٹ اور سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا ہے جس کے اثرات 30 دسمبر تک اپنا اثر دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل ساری دنیا میں بریکنگ نیوز تھی کہ پاکستان میں 2027 افراد کرپشن کے شکنجے میں دوبارہ آگئے ہیں، 16 ماہ کی پی ڈی ایم کی حکومت نے جو اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے شب وروز محنت کی وہ خاک میں مل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے عوام کو بھی اندھے کنوئیں میں دھکا دیا اور خود بھی عوام کی بددعاوٴں کی زد میں آ گئے جس لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہے تھے وہ کیسوں کی بحالی کی صورت میں انہیں مل گیا۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ سپریم کورٹ نے سارا ریکارڈ اپنی تحویل میں محفوظ کر لیا ہے یہ ریکارڈ نہ اب ضائع کیا جا سکتا ہے نہ اس کو آگ لگ سکتی ہے جس اسمبلی میں ترامیم پاس کی گئیں اْس کے ممبروں کی تعداد بعض اوقات 9 اراکین سے زیادہ نہیں تھی، لوٹ مار کرنے والے عوام کے سامنے دوبارہ بے نقاب ہوگئے، سیاست بچا سکے نہ کیسوں سے نکل سکے۔

انہوں نے کہا کہ کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے یہ ریاست بچانے نہیں عوام کو تباہ و برباد کرنے آئے تھے اور اب پھر غریب عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے، بجلی، پٹرول، چینی اور آٹا غریب کا مسئلہ ہے لندن کے بھگوڑوں کا نہیں۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...