Home نیوز پاکستان پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی جیل میں دم توڑ گیا

پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی جیل میں دم توڑ گیا

Share
Share

ساہیوال:سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی کرم دین ساہیوال جیل میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے قیدی کرم دین کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

50 سالہ کرم دین کو عمر قید کی سزا انسداد دہشتگردی کورٹ سے ہوئی تھی اور جیل میں 18 سال سے قید بھگت رہا تھا۔

گزشتہ روز جیل میں اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا، اسے ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں دم توڑ گیا، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جو صادق آباد لے گئے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...