Home کھیل ڈیوس کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو ہرا کر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرلیا

ڈیوس کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو ہرا کر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرلیا

Share
Share

اسلام آباد: ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 میں انڈونیشیا کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے گروپ ون کیلیے کوالیفائی کر لیا۔

انٹرنیشنل ٹینس و پاکستان ٹینس فیڈریشن کے اشتراک سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے ورلڈ کلاس گراس ٹینس کورٹس پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مد مقابل مہمان انڈونیشا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر عالمی ٹینس کی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ مقابلہ جیت لیا ، سنگلز مقابلوں کے بعد ڈبلز میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کر لی، پہلے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق ںے انڈونیشیا کے ڈیوڈ اگونگ سوسانتو کو 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر کورٹس سے باہر جانے کا راستہ دکھایا۔

دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے انڈونیشیا کے گوناوان تریسموونتارا کو 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی جیت کو کنفرم کردیا، ڈبلز میں عقیل خان اور اعصام الحق کی جوڑی نے انڈونیشین جوڑی کو6-3، 5-7 اور 2-6 شکست سے دو چار کیا۔ ان فتوحات کے بعد پاکستان ٹینس کھیلنے والے دنیا کے دو سو ممالک میں ٹاپ 32میں آگیا۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،بنگلادیش کی جانب سے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش کی...

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی،ویرات کوہلی کی شاندار سنچری

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات...

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی:بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری...

پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی،صدرزرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور: لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان ڈربی ریس 2025 میں سردار...