Home سیاست چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع ہو گیا۔

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز موجود ہیں، اجلاس کے بعد فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کرے گی۔

اجلاس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پہلے دن فل کورٹ میٹنگ کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔

زیرِ التواء مقدمات اور ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقدمات کا انتخاب ایجنڈے میں شامل ہے۔

عوامی مفاد کے مقدمات کی کارروائی ٹیلی کاسٹ کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،۔

مقدمات کی موثر سماعت کے لیے رہنما اصول مرتب کرنے پر مشاورت اس ایجنڈے کا حصہ ہے۔

Share
Related Articles

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز...