Home Uncategorized امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ،لیکن کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا، الزبتھ ہورسٹ

امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ،لیکن کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا، الزبتھ ہورسٹ

Share
Share

نیویارک: امریکا کی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی سپورٹ میں قابل اعتبار الیکشن بھی شامل ہیں۔ امریکی حکومت پاکستان میں جمہوریت کی سپورٹ جاری رکھے گی۔

نیویارک میں تقریب سے خطاب میں الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں ایسے معتبر انتخابات کی حمایت جاری رکھے گا جو تشدد سے پاک ہوں اور لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیں کہ ان پر کون حکمرانی کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ آئی ایم ایف کی تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے کیونکہ یہی اس کی کمزور معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

ہورسٹ نے وضاحت کی کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء نے امریکا کو پاکستان کے ساتھ “دوطرفہ تعلقات” کے طور پر دیکھنے کا موقع دیا، ان تعلقات میں اقتصادی سلامتی اور سیاسی صورتحال جیسے اہم پہلووٴں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس تعلق کے سیاسی پہلو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ہے لیکن وہ کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔

ہورسٹ نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی حمایت کرتے ہیں جو اپنی اگلی حکومت منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں، سفیر ڈونلڈ بلوم نے یہ پیغام تمام اداروں اور تمام فریقوں تک پہنچایا ہے اور میں نے بھی یہی پیغام دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...