Home Uncategorized آنجہانی بھارتی اداکار کا عالیشان گھر جلد گرا دیا جائے گا

آنجہانی بھارتی اداکار کا عالیشان گھر جلد گرا دیا جائے گا

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ کے لیجنڈ آنجہانی اداکار دیو آنند کا ممبئی میں واقع گھر جلد مسمار کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع دیو آنند کے عالیشان بنگلے کو مشہور صنعت کار گروپ نے خرید کر اس کی جگہ 22 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکار نے اس بنگلے میں اپنی زندگی کی 40 بہاریں دیکھی تھیں لیکن ان کے اہل خانہ اس گھر میں اب نہیں رہتے اس لئے اسے صنعتی گروپ کو بھارتی مالیت کے مطابق ساڑھے 3 سو کروڑ سے 4 سو کروڑ میں فروخت کردیا ہے۔

تاہم کاغذی کارروائی جاری ہے، جسے جلد مکمل کرکے اس بنگلے کو مسما کردیا جائے گا اور اس کی جگہ 22 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلے کے عوض ادا کی گئی رقم تین حصوں میں تقسیم کی جائے گی۔ لیجنڈری اداکار کا ایک بیٹا امریکا میں مقیم ہے جبکہ اہلیہ اور بیٹی تامل ناڈو کے ضلع اوٹی میں رہائش پذیر ہیں۔

2011 میں لیجنڈ اداکار دیو آنند لندن میں 88 برس کی عمر میں وفات پاگئے تھے، سوگواروں میں ان کے دو بچے اور اہلیہ ہیں۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...