Home سیاست عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر نوٹس لینا چاہیے،مشعال ملک

عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر نوٹس لینا چاہیے،مشعال ملک

Share
Share

فیصل آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مودی اب وزیراعظم بن کر خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل میں را کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور یورپ میں سکھ کمیونٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی بھارت کی دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں، عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے بھارت میں کئی گوردواروں اور گرجا گھروں کو جلایا، مقبوضہ کشمیر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کلبھوشن کراچی، پنجاب، فاٹا سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام 75 سالوں سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے آئے ہیں، مودی کی ایما پر مسجدوں کو شہید کیا گیا، عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی گئی، بھارت کی دہشت گرد کارروائیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...