Home سیاست پچ رپورٹ دیکھ کر ہی نواز شریف کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے، فردوس عاشق

پچ رپورٹ دیکھ کر ہی نواز شریف کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے، فردوس عاشق

Share
Share

اسلام آباد:استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو پچ رپورٹ دینے گئے ہیں، نواز شریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف ہوم گراؤنڈ پر بھی کنڈیشنز دیکھ کر کھیلنا چاہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ شاید کسی "سپر لیگ "مقابلوں کی منتظر ہے، آئی پی پی کی سیاست میں آمد سے مقابلے سنسنی خیز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی دیگر پارٹیوں کی طرح پولیٹیکل ڈیفالٹر نہیں ہے، نواز شریف کے واپس آنے یا نہ آنے سے آئی پی پی کی سیاست کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...