Home Uncategorized امریکا اور کینیڈا میں اختلاف رائے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد

امریکا اور کینیڈا میں اختلاف رائے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد

Share
Share

ٹورنٹو: امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سْلیوان نے بھارتی پروپیگنڈا ”کہ امریکا اور کینیڈا میں اختلاف رائے ہے“ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے کینیڈا کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مکمل طور پر کینیڈا کے ساتھ کھڑا ہے اور کینڈین خدشات پر انویسٹیگیشن کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔

ادھر نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز نے حالیہ بھارتی دہشتگردی کے خلاف کینیڈین گورنمنٹ کے سامنے چار مطالبات رکھ دیے ہیں۔ ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا کے اراکین بھی اس پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

پہلا مطالبہ یہ کہ ہندوستان میں کینیڈا کے سفیر کو فوری طور پر واپس بلایا جائے اور دوسرا مطالبہ یہ کیا گیا کہ کینیڈا میں ہندوستانی سفیر، ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو ملک بدر کیا جائے۔

تیسرا مطالبہ یہ کیا ہے کہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلق کو باضابطہ منجمد کیا جائے، بشمول جامع اقتصادی پارٹنرشپ ایگریمنٹ (سی ای پی اے) اور آر ایس ایس پر فوری پابندی اور قانون کے تحت کینیڈا سے بھارت کے ایجنٹوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...