Home سیاست نگران وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

نگران وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

Share
Share

نیویارک: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

جلیل عباسی جیلانی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے نیو یارک میں ملاقات کی۔
وفود کے ہمراہ اعلیٰ سطح کی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں نگران وزیر خارجہ نے اسی موقع پر اپنے کیوبن ہم منصب برونو روڈیگیوز سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ، کثیر الجہتی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

جلیل عباس نے 78 ویں جنرل اسمبلی سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر مصری وزیر خارجہ صمیح شوکری سے بھی ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان نشست میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...