Home سیاست بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کر تے ہوئے فریقین کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہا کہ کیس عدالت میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے اگر ایف آئی اے کارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے پٹیشنر کے حقوق متاثر ہوں گے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وائس میچنگ کرانی ہے۔

جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کس چیز کے ساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتا ہے ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں ایس ایس پی نے نوٹس کیا ہے کہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کرنی ہے ، آج بارہ بجے وائس میچنگ کے لیے طلب کیا ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے بشری بی بی کے طلبی کے سمن معطل کر تے ہوئے اگلے ہفتے کے لیے فریقین کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

ادھر گزشتہ دنوں آڈیو لیکس کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کے تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...