لاہور: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی 23 ویں سالگرہ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔
جنت مرزا کی سالگرہ 14 ستمبر کو آتی ہے اور خوشی کے اس موقع پر وہ ہمیشہ زرق برق لباس میں تیار ہو کر پارٹی کرتی ہیں لیکن رواں برس سالگرہ کے دن تعلیمی مصروفیت کے سبب جنت نے سالگرہ آئندہ دنوں میں منانے کا وعدہ کیا تھا۔
اداکارہ کی فیملی نے 14 ستمبر کو گھر میں ہی سالگرہ کا سرپرائز دے دیا تھا جس میں وہ سادہ سی تیار تھیں، تاہم اب انہوں نے بھر پور تیاری کے بعد اپنی “پوسٹ برتھ ڈے سیلیبریشن” کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں جنت مرزا بے شمار ستاروں سے سجی جامنی میکسی پہنے ہوئے ہیں، ٹک ٹاکر کے کانوں میں بالیاں اور بھوری کھلی زلفیں ان کے حسن کو دوبالاہ کر رہی ہیں۔