Home سیاست نواز شریف پاکستان واپس جا رہے ہیں معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی، شہباز شریف

نواز شریف پاکستان واپس جا رہے ہیں معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی، شہباز شریف

Share
Share

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ
میاں نواز شریف پاکستان واپس جا رہے ہیں ان کی پاکستان واپسی سے متعلق امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے میاں نواز شریف پاکستان واپس جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جہاں سے رکا ہے اب وہاں سے ہی شروع ہوگا، آج کی میٹنگ میں نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق امور کو حتمی شکل دی گئی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2018 میں جو کچھ ہوا، قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، 2018 میں جھرلو الیکشن ہوئے نواز شریف کا مینڈیٹ چھینا گیا، یہ نواز شریف کو اقتدار سے محروم نہیں کیا گیا کروڑوں عوام کو خوشحالی سے محروم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو گالی گلوچ کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا، 4 سال جو تباہی ہوئی راتوں رات یہ ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...