Home سیاست سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار

سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار

Share
Share

اسلام آباد: نئے چیف جسٹس پاکستان کے آتے ہی سپریم جوڈیشل کونسل متحرک ہو گئی اور سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار دے دیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف شکایات کا فیصلہ کردیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے دو ججز کیخلاف مس کنڈیکٹ کی شکایات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن کیخلاف مس کنڈیکٹ کی شکایات دائر کی گئیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ججز کیخلاف شکایات عام شہریوں نے دائر کی تھیں۔ جسٹس سردار مسعود نے دونوں شکایات پر قانونی رائے دیدی۔

خیال رہے کہ رواں سال کے اوائل میں قومی اسمبلی نے بھی چیف جسٹس کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شازیہ ثوبیہ سومرو نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...