Home نیوز پاکستان شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم ،20 مسافر زخمی

شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم ،20 مسافر زخمی

Share
Share

شیخوپورہ: قلعہ ستار شاہ کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا قلعہ ستار شاہ کے قریب میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے سے مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اکثر لوگ سو رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آنے پر ہر طرف شور مچ گیا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل قلعہ ستار شاہ کے پاس مال گاڑی کی 4 بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئی تھیں۔

Share
Related Articles

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار،پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی

اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں...

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...

جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

لاہور: جسٹس علی باقر نجفی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ...

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات طے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی...