Home نیوز پاکستان کراچی اور لاہور کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل متاثر

کراچی اور لاہور کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل متاثر

Share
Share

کراچی: لاہور اور کراچی کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی شکایات رپورٹ ہوئی ہیں ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے ، نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور کے اطراف 100 ناٹیکل میل دائرے میں جی پی ایس سگنلز میں دشواری ہوئی۔

نوٹم میں ہدایت کی گئی ہے کہ جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری کی صورت میں فوری آگاہ کیا جائے۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیاروں کے پائلٹس کو ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان ایئر پورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل نہ ملنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جی پی ایس سگنل میں دشواری سے طیاروں کے نیوی گیشن سسٹم پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی پی ایس سگنل نہ ملنے سے طیاروں کو پرواز کے دوران شدید دشواری ہوتی ہے ، تاحال جی پی ایس سگنل کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیا جا سکا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی اور لاہور ریجن میں پہلے بھی جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری رپورٹ ہو چکی ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...