Home Uncategorized وزارت مذہبی امورکا مختصر دو رانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان

وزارت مذہبی امورکا مختصر دو رانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے مختصر دو رانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمدکاکہناہے کہ مختصر حج کا دورانیہ 18سے 30دن تک کیا جا سکتا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہاکہ اس مرتبہ حج کے انتظامات قبل از وقت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج کا دورانیہ 18سے 20دن پر مشتمل ہو گا ، مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام خود کریں، مختصر حج کا دورانیہ 18سے 30دن تک کیا جا سکتا ہے۔

نگران وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے ہمیں سرکاری طورپر رہائش گاہیں دینے کی پیشکش کی ہے، اگر تمام حجاج ہم سعودی حکومت کو دیں گے تو وہ کچھ رعایت بھی کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت حجاج کی تعداد ایک کروڑ تک کرنے کا پلان رکھتی ہے، اس وقت روڈ ٹو مکہ پروگرام صرف اسلام آباد سے چل رہا ہے، سعودی حکومت نے کراچی کو اگلے حج میں روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ دوروز قبل دورہ سعودی عرب میں نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اگلے سال کے لیے حج انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...