Home سیاست لیگی کی قیادت کو نواز شریف کے استقبال کے لئے 10 لاکھ کارکنان کی آمد کی امید

لیگی کی قیادت کو نواز شریف کے استقبال کے لئے 10 لاکھ کارکنان کی آمد کی امید

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کے وطن واپسی پر استقبال کے لیے ڈویڑنل اور ضلعی عہدیداران کو زیادہ سے زیادہ کارکنان لانے کا ٹاسک دے دیا۔

مسلم لیگ ن کی قیادت کو نواز شریف کے استقبال کے لئے 10 لاکھ کارکنان کی آمد کی امید ہے، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا ویمن ونگ کی کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔

پنجاب کے علاوہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی بھی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، چیف آرگنائزر مریم نواز نے استقبالیہ کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویڑن کے ذمہ دار خواجہ سعد رفیق ہوں گے، گوجرانوالہ کی ملک احمد خان، سرگودھا کی احسن اقبال اور فیصل آباد کی کمیٹی کی سربراہی خرم دستگیر کریں گے، ساہیوال ڈویڑن کی کمیٹی کے میاں جاوید لطیف، ملتان کے اویس لغاری، بہاولپور کے سردار ایاز صادق سربراہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے طلال چودھری اور لاہور ڈویڑن کی کمیٹیوں کے سعود مجید ذمہ دار ہوں گے، 9 ڈویڑنز کی زیر سرپرستی پنجاب کے 36 اضلاع کے عہدیداران کی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

عطا تارڑ کو ضلع راولپنڈی، مصدق ملک کو اٹک اور حنیف عباسی کو چکوال کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، صبا صادق جہلم، گجرات کے شیخ آفتاب سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چودھری سرگودھا، چودھری تنویر اوکاڑہ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں گے۔

30 ستمبر کو تمام کمیٹیاں پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں سے متعلق اپنی رپورٹس چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کو پیش کریں گی۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...