Home Uncategorized اسلام امن کا مذہب، عدم برداشت، انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، جنرل سید عاصم منیر

اسلام امن کا مذہب، عدم برداشت، انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، جنرل سید عاصم منیر

Share
Share

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، عدم برداشت اور انتہا پسندی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر سے مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد کی قیادت صدر بشپ چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر عازد مارشل نے کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستانی مسیحی برادری کے ملکی ترقی میں کردار کو سراہا، معیاری تعلیم کے فروغ، صحت اور خیراتی اداروں کی خدمات میں بھی مسیحی برادری کے کردار کی تعریف کی، وطن کے دفاع کے لئے بھی مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔

جنرل سید عاصم منیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے اتحاد اور ترقی یافتہ پاکستان کی سوچ پر عمل پیرا ہونے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے، کسی بھی مذہب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو سکتی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسیحی برادری کے ارکان نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا، ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر بھی پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا، آرمی چیف کے جذبہ کو اقلیتوں کے لئے قابل دید قرار دیا، ملکی تعمیر و ترقی اور معاشرے میں برداشت کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر بھی آرمی چیف کی تعریف کی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...