Home Uncategorized میکسیکن لیگ، میچ کے دوران کتا گراؤنڈ میں انٹری،کھلاڑیوں سے فٹ بال چھین کرسب کوڈاج دیتا رہا

میکسیکن لیگ، میچ کے دوران کتا گراؤنڈ میں انٹری،کھلاڑیوں سے فٹ بال چھین کرسب کوڈاج دیتا رہا

Share
Share

میکسیکو: میکسیکن لیگ کے ایک میچ کے دوران کتاگراؤنڈ میں گھس آیاکھلاڑیوں سے فٹبال چھین کر بھاگ نکلا۔

کتا گراونڈ میں داخل،کھلاڑیوں سے فٹ بال چھین کرسب کوڈاج دیتا رہا،فٹ سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی اور کمنٹیٹرز بھی یہ لمحات انجوائے کرتے رہے۔

کتے کا فٹ بال چھیننے کاواقعہ میکسیکن لیگ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا جب ایک کتا گراوٴنڈ میں آگیا اور فٹبال لے کر بھاگ نکلا۔

گراوٴنڈ میں کتے نے فٹبال دانتوں سے پکڑ کر کھلاڑیوں، ریفری اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت سب کو خوب دوڑایا۔

کتے سے فٹبال واپس لینے کیلئے سب ہی کئی دیر تک کوشش کرتے رہے تاہم کتا بھی کھیلنے کے موڈ میں نظر آیا جس کی وجہ سے وہ فٹبال واپس دینے کو تیار نہ تھا اور اس کی وجہ سے کھلاڑیوں اور سکیورٹی عملے کو خوب دوڑنا پڑا۔

اس دوران شائقین سیٹیاں بجاتے اور نعرے لگاتے ہوئے اس واقعے سے محظوظ ہوتے رہے اور میچ کے کمنٹیٹر بھی اس حوالے سے کمنٹری کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے،خاص کر اس بات کو کہ کتا سب کو ڈاج دے کر کافی دیر تک گراونڈ میں بھاگتا رہا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...