Home Uncategorized پاکستانی موسیقار شریف اعوان نے گلوبل میوزک ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی موسیقار شریف اعوان نے گلوبل میوزک ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Share
Share

کیلیفورنیا: پاکستانی میوزک پروڈیوسر شریف اعوان نے اپنے گانے ’میوزک ان کووڈ ٹائمز‘ پر گلوبل میوزک ایوارڈ جیت لیا۔

گانے کو تہذیب فاؤنڈیشن کے تحت بنایا گیا ہے اور اس نے گلوبل میوزک ایوارڈ اورجنیلٹی، بیسٹ البم اور بیسٹ پروڈیوسر میں نامزدگی حاصل کی تھی۔

عالمی سطح پر یہ تہذیب فاؤنڈیشن کی پہلی کامیابی نہیں ہے بلکہ 2016 میں وہ اپنے گانے ’انڈس راگ، بیانڈ بورڈرز‘ میں گلوبل میوزک ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

انڈس راگ نے 2015 میں پہلی مرتبہ پاکستان کی طرف سے گریمی ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہوکر بھی تاریخ رقم کی تھی۔

شریف اعوان نے عالمی اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا موسیقی کیلئے کہیں بھی کچھ جیتنا ہر جگہ موسیقی کیلئے کامیابی ہوتی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...