Home نیوز پاکستان پاکستان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں 10فیصد اضافہ

پاکستان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں 10فیصد اضافہ

Share
Share

کراچی :ماہرینِ امراضِ قلب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 7 برس میں ہارٹ اٹیک کی شرح 10 فیصد بڑھی ہے۔

امراضِ قلب کےحوالے سے پروفیسر نواز لاشاری، پروفیسر محمد اسحاق، پروفیسر جاوید اکبر سیال و دیگر نے پریس کانفرنس کی۔

ماہرین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں 2016ء میں دل کی بیماریوں سے اموات کی شرح 19 فیصد تھی لیکن اس وقت دل کی بیماریوں سے اموات کی شرح 29 فیصد سے بھی زائد ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں تمباکو نوشی کی بلند شرح کے سبب 20 سے 30 سال کی عمر کے افراد کو ہارٹ اٹیک ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں تقریبا 4 کروڑ افراد ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے امراض میں مبتلا ہیں۔

ماہرین کے مطابق ورزش نہ کرنا اور جسمانی مشقت سے دوری بھی ہارٹ اٹیک کی بڑی وجہ ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی نسبت پاکستان میں ہارٹ اٹیک 11 سال پہلے ہو رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بریتھ پاکستان کانفرنس: موسمیاتی تبدیلی انسانی بقا کیلئے سنگین خطرہ قرار، مشترکہ حکمت عملی پر زور

Islamabad: دو روزہ “بریتھ پاکستان کانفرنس” میں ماہرین، پالیسی سازوں اور مختلف...

ڈی جی آئی ایس پی آر: پاکستان نے معرکۂ حق میں بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی

Rawalpindi: Ahmed Sharif Chaudhry نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکۂ حق...

فرضی آمدن پر ٹیکس غیر آئینی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7E کالعدم قرار دے دیا

Islamabad: Federal Constitutional Court Pakistan نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی متنازع شق...

گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Gilgit: Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی تمام صوبوں،...