Home Uncategorized اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبریں پھر زیرگردش

اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبریں پھر زیرگردش

Share
Share

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف، خوبرو اور سٹار اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے حوالے سے گردش کرتی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، اداکارہ نے آج شادی کی پرمسرت تقریب کیلئے کسی گرینڈ ہال کی بکنگ کے بجائے آج کل ٹرینڈ کرتی ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کیلئے مری میں واقع فائیو سٹار ریزورٹ پی سی ہوٹل بھوربن کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اس خاص تقریب میں اداکارہ کے چند قریبی رشتے دار اور دوست احباب کو مدعو کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج ہونے والی شادی کی تقریب سے قبل ہوٹل اور اردگرد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ہوٹل کے عملے کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی ان کے قریبی دوست سلیم خان سے ہو رہی ہے، تاہم اس خبر سے متعلق اب تک اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...